2018 World Richest Man Bill Gates Biography

World Richest Man Bill Gates Biography

بل گیٹس کی زندگی کا جائزہ

دنیا  میں اس وقت تقریبا۱۸۲۶ کھارب پتی موجو د ہیں اور تقریبا ۵۳۶ کا تعلق امریکا سے ہے اگر آپ چاہیے تو ۵۳۶ کو ڈیوایڈ کر دیں ۱۸۲۶ سے اور پھر ملٹی پلاء کر دیں ۱۰۰ سے تو آپ کے پاس اوسط ویلیو ۲۹ پرسنٹ آئی گی جس کا مطلب ہے کہ ۲۹ پرسنٹ لوگوں کا تعلق امریکا سے ہے اور ان لوگوں میں سے ایک شخص بل گیٹس بھی ہے جو اس وقت ۲۰۱۸ میں بھی دنیا میں امیر ترین شخص کی ٹاپ فائیو کی فہرست میں شامل ہیں بل گیٹس ۱۰ سال سے بھی زیادہ عرصے سے ٹاپ ٹین کی فہرست میں موجود ہے اور ان کی وجہ شہرت ان کی بڑتی ہوئی دولت ہے کہا جاتا ہے کہ ان کی دولت ہر سکینڈمیں ۱۵۸سو ڈالر بڑھتی رہتی ہے اگر اس کو آپ منٹ میں کنورٹ کریں تو۹۴۸۰ ڈالر اور ایک گھنٹے میں ۵۶۸۸۰۰ ڈالر اور اسی طرح ایک دن میں۱۳۶۵۱۲۰۰ ڈالر ان کے اکاوٗنٹ میں ایڈ ہوتا رہتاہے اور یہ بات تو دنیا کے سب لوگ ہی جانتے ہیں کہ بل گیٹس مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور سی ای او ہیںآ ج ہمارا مضمون بل گیٹس کی زندگی کے بارے میں ہے آئیں اپنے مضمون کو آگے بڑھتے ہیں۔

Story of Muhammad Sabir Arif in Urdu

بل گیٹس ۲۸ اکتوبر ۱۹۵۵ میں امریکا کے ریاست سیٹل میں پیدا ہوا اس کے والد ایک وکیل تھے بل گیٹس کا تعلق مڈل کلاس فیملی سے تھا اور یہ ہاورڈ یونیورسٹی میں ریاضی کا طلب علم تھا یہ پڑھائی میں بلکل بھی اچھا نہیں تھا اور یہ اکثر کیمپس سے غائب رہتا تھا یہ اپنا زیادہ تر وقت سیٹل جھیل کے کنا رے اپنے ایک دوست پال ایلن کے ساتھ گزارتا تھااس کی پڑھائی میں کمزوری کی وجہ سے ایک دن بل گیٹس کے استاتذہ نے اس کا مزاق اڑاتے ہوئے اسے یہ طنعہ دیا کہ تم زیادہ سے زیادہ ایک ٹرک ڈارئیور ہی بن سکتے ہو، اور اسی طرح ایک دن بل گیٹس کو یونیورسٹی سے بھی نکال دیا گیا ۔ اس کی والد کی یہ خواہش تھی کہ یہ ہاورڈ یونیورسٹی سے اعزاز کے ساتھ ڈگری لے لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔ اس نے اپنے دوست پال ایلن کے ساتھ مل کر ۱۹۷۵ میں مائیکروسافٹ کمپنی بنائی اور ۱۹۸۰ میں دیکھتے ہی دیکھتے مائیکروسافٹ امریکی ریاست واشنگٹن کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ۱۹۹۰ تک مائیکروسافٹ دنیا کی سب سے مشہور کمپنی تھی اور بل گیٹس دنیا کا ناموار ترین شخص تھا یہ انسانی تاریخ کا واحد شخص ہے جو ۳۸ سال کی عمر میں دنیا کا امیر ترین شخص بنامائیکروسافٹ کمپنی میں اس وقت تقریبا ۶۳۵۶۴ لوگ ملازم ہیں اوراس کا کاروبار تقریبا۱۰۲ مملک تک پھلا ہے مائیکروسافٹ کے پاس پانچ ڈائیریکٹر ہیں اور بل گیٹس کے پاس سب سے زیادہ شیئر ہیں لوگ بل گیٹس کے ساتھ ہاتھ ملانا اور تصویر اتروانے کو اعزاز سمجھتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Pin It on Pinterest