Best Earth Day Speech in Urdu

 Best Earth Day Speech in Urdu

Earth Day

Earth Day Speech in Urdu

آرتھ ڈے

آج کے دن یعنی 22 اپریل کو پوری دنیا میں Earth Day منایا جاتا ہے ۔1969 میں سانتا باربرا (کیلوفورنیا)کے ساحلوںپر سفر کے دوران گیلورڈنیلسن نے یہ دیکھا کہ خوبصورت ساحلوں کو تیل نے بہت بری طرح متاثر اور آلود کر دیا ہے اس نے اپنے طور پر لوگوں کو صاف ماحول سے آگاہی کی کو شیش شروع کی اور آخر کار 22 اپریل 1970 میں پوری دنیا میں ماحول کا علمی دن منانے کا اعلان کر دیا گیا لہذا اس پروگرام میں دس لاکھ امریکیوں نے شرکت کی جن میں کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ سے لے کر عام آدمی تک نے ماحول کو صاف رکھنے اور ماحول کی آلودگی پھلانے والی کمپنیوں جسے تیل، پاور پلانٹس،خام سیوریج، جنگلات کے نقصان اور فضائی آلودگی کے خلاف مہم چلائی گئی ان لوگوں کی اس مہم سے ان کے ملک کو کافی حد تک ماحول کی آلودگی سے چھٹکارہ دلادیااس مہم میں میڈیا نے بھی ان کا بہت ساتھ دیا اور اس کام کو سر انجام دینے کے لیئے روزانہ کم ازکم ایک گھنٹے کا پروگرام شر وع کیا اور اس پروگرام کو عوم کی آگاہی کے لیئے پیش کیا گیا جس کا عنوان “آرتھ ڈے ـ ہماری بقاکا سوال” رکھا گیا۔(Earth day Speech) 

پاکستان میں بھی انوارمنٹ پروٹیکشن کونسل کے نام پر 1984 میں ایک ادارہ قائم کیا گیا اس ادارے کا مقصد انوارمنٹ پروٹیکشن آرڈینس1983 کے سیکشن 3 کے تحت عمل میں لایا گیا 10 مئی 1993 کو وزیر اعظم  کی سر براہی میں اس کا پہلا اجلاس منقعد کیا گیا اس اجلاس میں انھوں نے عوام کو شور، موٹر گاڑیوں کے دھویں،میونسپل، صنعتوں سے گیس اور پانی کے اخراج کو نیشنل کوالٹی اسٹینڈ رڈ کی منظوری دی گئی مگر ان سب پر عمل درآمد نہ ہوسکا اور اور ان کی تمام تر کوششیں ناکام ہوگئی (Earth day Speech) 

مزید جانیئے دنیا کیسے قائم ہوئی سائنسی خدوخال…..

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارا ملک پاکستاں قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جو کسی بھی ملک کے معاشی ترقی کے لیئے کافی ہے لیکن افسوس کہ قدرتی وسائل کے غلط استعمال سے ہماری زمین کو نقصان سے دو چار کردیا ہے ہمیں اپنے پیارے ملک پاکستان کو ماحول کی آلودگی سے پاک کرنے کے لیئے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر مل جل کر اپنے ماحول کو آلودگی سے پاک کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو ہم ایک بہتر ماحول فراہم کر سکیں ہمیں چایئے کہ ہم اپنے ارد گرد جگہوں میں پودوں کو لگائے اور اس کی پر ورش ایک بچے کی مانند کریں یہ نہ صر ف ہمارے ماحول کو تازہ آکسیجن فراہم کریں گا بلکہ درجہ حرارت کو کافی حد تک کم کریں گا اس کام کو صیح معنوں میں سر انجام دینے کے لیئے ہر ایک شخص کو بچہ ہو یا جوان سب کو مل کر حصہ لینا ضروری ہے تب جاکے ہمارا ملک ایک صاف ستھارا ماحو ل میں تبدیل ہوگا۔(Earth day Speech) 

ماحول کو صاف ستھارا کرنے کے ساتھ ساتھ اگر ہم ایک اور کام کو سر انجام کو دیں دے تو کیا ہی بات ہو گی اس سے  نہ صرف ہمارا ماحول صاف ہوگا بلکہ ہماری دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بھی بن جائے گا اور یہ وہ کام ہے کہ اکثر آپ نے اور ہم سب نے یہ دیکھا ہوگا کہ اخبارات ہو یا ڈایجسٹ اکثر ان کا استعمال سامان کے خریدوفروخت کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے ان میں اکثر اﷲ اور محمدﷺ کا نام لکھا ہوا ہوتا ہے اور ان پیپر کو ہم استعمال کر نے کے بعد پھینک دیتے ہیں اور زمین میں ہمارے قدم بھی پڑتے ہوگئے اور نہ جانے کتنے جانور وں کا بھی ان سے گزر ہوتا ہوگا جو کہ مجھے برا لگتا ہے اور امید ہے یہ آپ لوگوں کو بھی برا محسوس ہوتا ہوگا اﷲ اور محمدﷺ جسے پاک ناموں کو ہم اپنے ہاتھ سے کوڑے میں پھنک دیتے ہیں لہذا ہمیں چایئے کہ ہم ایسے پیپراپنے کام کے لیئے استعمال نہ کر یں تو زیادہ بہتر ہے یہ عمل بھی ہمارے رب کو ناراض کرتا ہوگا لہذا ہم اگر اس پر بھی کام کریں تو ماحول کے ساتھ ساتھ ہم اپنے رب کی رضا بھی حاصل کرلیں گےکیونکہ ماحول کو صاف رکھنا بھی ایمان ہے جیسا کہ حدیث میں بھی ہے”صفائی نصف ایمان ہے” اﷲ اور  اس کے حبیب محمدﷺکے ناموں کی عزت کرنا بھی ہر ایک مسلمان پر لازم ہے۔

امید ہے کہ آپ کو Earth day Speech  کا یہ آرٹیکل پسند آیا ہوگا اور آخر میں دیے گئے میسج میں بھی آپ غورہ فکر کریں گے لہذا ہم تک اپنی رائے پہچانے کے لیئے کمنٹس کریں اور اس آرٹیکل کو اپنے عزیز وں کے ساتھ ضرور شیئر کریں اگر آپ اپنا خود کا آرٹیکل پوسٹ کرنا چاہیتے ہیں تو نیچے دیئے گئے پیج میں گیسٹ پوسٹ میں جاکر پوسٹ کر سکتے ہیں ۔

 

Muhammad Nadeem

Hi guys, I am Blogger and I share on this website Science and Technology, Sports, Telecom, Urdu poetry, Urdu Shayari, Top trending, Weather and other news from Pakistan.

Related post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.