Mysterious Places Found in Pakistan

پاکستان کے پر اسرار مقامات

سلام دوستوں امید کرتا ہوں آپ لوگ خیریت سے ہونئگے کچھ دنوں پہلے میں نے ایک پوسٹ اپڈیٹ کی تھی جس میں نے آپ لوگوں کو دنیا کی کچھ ایسی تصویر اور اس کی حقیقت بتائی تھی جس کی وضاحت سائنسی اعتبار سے آج تک نہ ہوسکی ہے جو کہ انٹرنٹ پہ پراسرار تصاویر کے طور پہ موجود ہے  اسی پوسٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے آج میں آپ کو کچھ ایسی اور پر اسرار جگہوں کے بارے میں بتانے جارہا ہوں جس کا علم بہت کم لوگوں کو ہی ہوگااور یہ پر اسرار جگہ ہمارے ملک پاکستان میں موجود ہے ۔

Mysterious Places Koh-e-Chiltan

کوہ چلتن

کوہ چلتن کوئٹہ کے نزدیک پہاڑی سلسلے میں واقع ہے کوہ چلتن کا مطلب یعنی چالیس جسم اس جگہ کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہاں چالیس روحیں بٹھکتی ہیں اور بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ بٹھکنے والی روحوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں ۔

Mysterious Places Makli ka qabaristan

مکلی کا قبرستان

مکلی کا قبرستان پاکستان کے صوبہ سندھ ضلعی ٹھٹھ میں واقع ہےاور یہ قبرستان تقریبا 8 کلومیٹر کے رقبے میں پھلا ہوا ہے یہاں لاکھوں کی تعداد میں قبریں موجود ہے جن میں ہر طرح کے لوگ مدفن ہیں یہ ایشیاء کا سب سے بڑا قبرستان ہے اور یہاں کی قبروں کی بناوٹ تقریبا600سال پرانی ہے اور ہر قبر پر اعلی قسم کا نقش ونگار بنائے گئے ہیں جو کہ آج سے تقریبا 600 سال لوگوں کا ہنر کا منہ بولتا جواب ہے اور اس قبرستان کو دیکھنے کے لیئے لوگ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں یہاں آتے ہیں ۔

Mysterious Places Shehre roghan

شہرروغن

شہر روغن بلوچستان میں واقع ہے اس جگہ کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہاں جن یا بدروحیں موجود ہے اور اس جگہ کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ حضرات سلیمان علیہ سلام کے دور میں یہاں ایک خوبصورت شہزادی رہا کرتی تھیں اور ان پر جنات کے اثرات تھے کئی نے انہیں جنات سے چھوڑانے کی کوشیش کی پر نہ کام رہے اور آخر کار شہزادہ سیف المک نے ان کو جنات سے آزاد کرایا اور اب بھی یہ مشہور ہے کہ یہ جن ان علاقوں میں پہاڑوں اورغاروں پر راج کرتے ہیں اور یہاں پر آنے والے لوگوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں ۔

Mysterious Places Mohetta Palace

موہٹہ پیلس

موہٹہ پیلس کراچی میں واقع ہے اور اس جگہ کے بارے میں مشہور ہے کہ اس پیلس میں برطانیہ کے دور سے ہی جنات یا کسی اور مخلوقات کا قبضہ ہے یہ پیلس 1927 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہاں بہت عجیب و غریب حرکتیں دیکھی جاتی ہیں کبھی پیلس کی روشنیاں خود بہ خود کم یا تیز ہوجاتی ہیں اور بہت عجیب سی آوازیں آنے لگتی ہیں

Mysterious Places mohenjo daro

موہنجو دڑو

موہنجو دڑوتقریبا 2000 سال پرانا شہر ہے اور یہ لاڑکانہ سے 27 کلو میٹر فصلے میں واقع ہے اس جگہ کے بارے میں تقریبا سب ہی جانتے ہوئنگے اس شہر میں کئی راز دفن ہیں ایک سائنسی تحقیقات کے مطابق یہ شہر ٹھرمر نیوکلیئں دھماکے سے تباہ ہوا اور سائنسدان اس بات سے حیران ہیں کہ ان لوگوں کو کس طرح سے تقریبا 2000سال پہلےایٹمی دھماکے کا علم تھا آج تک اس راز سے پردہ نہیں اٹھایا جا سکا۔

Mysterious Places Chokandi ka qabaristan

چوکنڈی کا قبرستان

 چوکنڈی کا قبرستان کراچی سے 29 کلومیٹر پر موجود ہے جہاں قدیم زمانے کے لوگ مدفن ہیں اس قبرستان کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ سورج کے غروب کے وقت یہاں کی موجود قبریں جلنے لگتی ہیں اور قبریں بہت زیادہ گرم ہوجاتی ہیں اور بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ قبروں میں سے چیکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں ۔

اس پوسٹ کے بارے میں ہمیں اپنی اہم رائے  کمنیٹس کے ذریعے ضرور آگاہ کیجئےاور اس پوسٹ کواپنےدوستوں کے ساتھ شیئر کرنا نہ بھولے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: