Shab-e-Barat Dua aur Namaz in Urdu

 Shab-e-Barat Dua aur Namaz in Urdu

Shab-e-Barat dua

Shab-e-Barat Dua aur Namaz 

Shab-e-Barat Dua ki Fazilat pe Chand bate aisi hen jin ka janna behad zarori hai neche darj zail me Shab-e-Barat dua ke hawale se Hadees mojud hai

مرنے والوں کی فہرست

حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں :تاجدارِ رِسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پورے شعبان کے روزے رکھا کرتے تھے۔ فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یَارَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیا سب مہینوں میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

 

کے نزدیک زیادہ پسندیدہ شعبان کے روزے رکھنا ہے؟ تو محبوبِ ربُّ العِباد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس سال مرنے والی ہر جان کو لکھ دیتا ہے اور مجھے یہ پسند ہے کہ میرا وَقْتِ رخصت آئے اور میں روزہ دار ہوں ۔ (مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ج۴ص۲۷۷حدیث۴۸۹۰)

Shabe Barat Images

آقا شعبان کے اکثر روزے رکھتے تھے

 بخاری شریف میں ہے:حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ رَسُولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزے نہ رکھا کرتے بلکہ پورے شعبانہی کے روزے رکھ لیا کرتے تھے اور فرمایا کرتے: اپنی اِستطاعت کے مطابق عمل کرو کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس وَقْت تک اپنا فضل نہیں روکتا جب تک تم اکتا نہ جاؤ۔(صَحیح بُخاری ج۱ص۶۴۸حدیث ۱۹۷۰)

اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا رِوایت فرماتی ہیں : حضورِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو میں نے شعبان سے زیادہ کسی مہینے میں روزہ رکھتے نہ دیکھا۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سِوائے چند دِن کے پورے ہی ماہ کے روزے رکھا کرتے تھے۔(سُنَنِ تِرمِذی ج۲ص۱۸۲حدیث۷۳۶)

ڈھیروں گناہگاروں  کی مغفِرت 

 حضرتِ سَیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے رِوایت ہے، حضور سراپا نور ، فیض گنجورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: میرے پاس جبرئیل(عَلَیْہِ السَّلَام) آئے اور کہا : شعبان کی پندرَہویں رات ہے، اس میں اللہ تَعَالٰیجہنَّم سے اِتنوں کو آزاد فرماتا ہے جتنے بنی کَلْب کی بکریوں کے بال ہیں مگرکافراور عداوت والے اور رِشتہ کاٹنے والے اورکپڑا لٹکانے والے اور والدین کی نافرمانی کرنے والے اور شراب کے عادی کی طرف نظر رَحمت نہیں فرماتا۔(شُعَبُ الْاِیمان ج۳ص۳۸۴ حدیث ۳۸۳۷) (حدیثِ پاک میں ’’ کپڑا لٹکانے والے‘‘ کا جو بیان ہے، اِس سے مراد وہ لو گ ہیں جو تکبُّر کے ساتھ ٹَخنوں کے نیچے تہبند یا پاجامہ یا ثَوب یعنی لمبا کرتا وغیرہ لٹکاتے ہیں ) کروڑوں حنبلیوں کے عظیم پیشوا حضرتِ سیِّدُنا امام احمد بن حنبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ اِبنِ عَمْر و رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے جورِوایت نَقْل کی اُس میں قاتل کا بھی ذِکْر ہے ۔(مُسندِ اِمام احمد ج ۲ ص ۵۸۹ حدیث ۶۶۵۳)

حضرتِ سَیِّدُنا کثیربن مرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ تاجدارِ رِسالت ، سراپا رَحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اللہ عَزَّ وَجَلَّ شعبان کی پندرَہویں شب میں تمام زمین والوں کو بخش دیتا ہے سوائے   مشرک اور عداوت والے کے۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج ۳ ص ۳۸۱ حدیث۳۸۳۰)

دُعائے نصفِ شَعبانُ المُعظَّم

اَلْحَمْدُ للّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ    بِسْمِ اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ

اَللّٰہُمَّ يَا ذَا الْمَنِّ وَلَا يُمَنُّ عَلَيْهِط يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ ط

 

يَا ذَا الطَّوْلِ وَالْاِنْعَامِ ط لَآاِلٰهَ اِلَّا اَنْتَط ظَهْرُ اللَّاجِيْنَطوَجَارُ الْمُسْتَجِيْرِيْنَطوَاَمَانُ الْخَآئِفِيْنَط اَللّٰہُمَّ اِنْ كُنْتَ كَتَبْتَنِيْ عِنْدَكَ فِيْ اُمِّ الْكِتٰبِ شَقِيًّا اَوْمَحْرُوْمًااَوْمَطْرُوْداًاَوْمُقَتَّرًا عَلَيَّ فِی الرِّزْقِ فَامْحُ اللّٰہُمَّ بِفَضْلِکَ شَقَاوَتِیْ وَحِرْمَانِيْ وَطَرْدِیْ وَاقْتِتَارَ رِزْقِیْط وَاَثْبِتْنِيْ عِنْدَكَ فِیْٓ اُمِّ الْکِتٰبِ سَعِیْدًا مَّرْزُوْقًا مُّوَفَّقًالِّلْخَیْرَاتِطفَاِنَّکَ قُلْتَ وَقَوْلُکَ الْحَقُّ فِيْ كِتَابِكَ الْمُنَزَّلِطعَلٰی لِسَانِ نَبِیِّکَ الْمُرْسَلِط(یَمْحُوا اللّٰهُ مَا یَشَآءُ وَ یُثْبِتُ ۚۖ-وَ عِنْدَهٗۤ اُمُّ الْكِتٰبِ(۳۹)((پارہ13، الرعد:39)،اِلٰہِیْ بِالتَّجَلِّی الْاَعْظَمِط فِيْ لَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَہْرِ شَعْبَانَ الْمُکَّرَمِطاَلَّتِیْ یُفْرَقُ فِیْہَا کُلُّ اَمْرٍ حَکِیْمٍ وَّیُبْرَمُطاَنْ تَکْشِفَ عَنَّا مِنَ الْبَلَاءِ وَالْبَلْوَاءِ مَا نَعْلَمُ وَمَا لَا نَعْلَمُط  وَاَنْتَ بِہٖ اَعْلَمُطاِنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمُط وَصَلَّی اللہُ  تَعَالٰی عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَسَلَّمَطوَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَO

ترجمہ:

اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ!  اے احسان کر نے والے کہ جس پر اِحسان نہیں کیا جاتا ! اے بڑی شان و شوکت والے! اے فضل واِنعام والے ! تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پریشان حالوں کا مدد گار، پناہ مانگنے والوں کوپناہ اورخوفزدوں کو امان دینے والا ہے ۔ اےاللہ عَزَّ وَجَلَّ! اگرتو اپنے یہاں اُمُّ الکتاب(یعنی لوحِ محفوظ ) میں مجھے شقی (یعنی بد بخت) ، محروم ، دھتکارا ہوا اور رِزق میں تنگی دیاہوا لکھ چکا ہوتو اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!اپنے فضل سے میری بدبختی ، محرومی ، ذلَّت اور رِز ق کی تنگی کو مٹادے اور اپنے پاس اُمُّ الْکِتابمیں مجھے خوش بخت، (کشادہ) رِزق دیاہوا اور بھلا ئیوں کی توفیق دیاہوا ثبت (تحریر) فرمادے ، کہ تو نے ہی تیری نازِل کی ہوئی کِتاب میں تیرے ہی بھیجے ہوئے نبیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زَبانِ فیض ترجمان پر فرمایا اور تیرا (یہ)فرمانا حق ہے: ’’ ترجَمۂ کنزالایمان: اللہ جو چاہے مٹاتا ہے اور ثابِت کرتا ہے اور اصل لکھا ہوا اُسی کے پاس ہے ۔‘‘خدایا عَزَّ وَجَلَّ! تَجلّیِ اعظم کے وسیلے سے جو نصفِ شَعْبَانُ الْمُکرَّم کی رات (یعنی شبِ براء َت) میں ہے کہ جس میں بانٹ دیا جاتا ہے ہر حکمت والا کام اور اٹل کر دیا جاتا ہے ۔( یَااللہ!) آفتوں   کوہم سے دور فرما کہ جنہیں ہم جانتے اور نہیں بھی جانتے جبکہ تو انہیں سب سے زیادہ جاننے والا ہے ۔بے شک تو سب سے بڑھ کر عزیز اور عزت والا ہے ۔اللہ تَعَالٰی ہمارے سردار محمدصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر اور آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے آل واصحاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ پر دُرُودو سلام بھیجے ۔ سب خوبیاں سب جہانوں کے پالنے والے اللہ عَزَّ وَجَلَّکے لئے ہیں ۔

Shab-e-Barat dua aur is raat ke bare mein complete janiye yahan niche diye gaye link pe Click kar ke Shab-e-Barat dua aur ibadad ke mutaliq Book ko read ya download kare.

Shab-e-Barat Dua aur Ibadat Aaqa ka Mahina, Click here  for read or download.

Muhammad Nadeem

Hi guys, I am Blogger and I share on this website Science and Technology, Sports, Telecom, Urdu poetry, Urdu Shayari, Top trending, Weather and other news from Pakistan.

Related post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.